اے پی کے دارالحکومتوں کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیلئے اعلی اختیاری کمیٹی کا اجلاس

   

حیدرآباد13جنوری(یواین آئی) آندھر اپردیش کے تین دارالحکومتوں کی تجویز کے مسئلہ کا جائزہ لینے اور اس پر تبادلہ خیال کے لئے حکومت کی جانب سے تشکیل شدہ اعلی اختیاری کمیٹی کا تیسرا اجلاس وجئے واڑہ کے آرٹی سی کانفرنس ہال میں ہوا۔پہلے اجلاس میں جے ایس راو،بی سی جی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیاگیا تھا۔دوسرے اجلاس میں کسانوں کے احتجاج،ان کے مطالبات،سکریٹریٹ کے ملازمین ،13اضلاع کی ترقی، 3 دارالحکومتوں کے قیام اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا تھا تاہم تازہ طورپر منعقدہ تیسرے اجلاس میں دارالحکومتوں کے مسئلہ پر حکومت کی جانب سے دی گئی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس اجلاس میں ریاستی وزراپی سبھاش چندربوس،ایم سچترا،کے نانی، ایم گوتم ریڈی،کے کنابابو ، سریش، ڈی جی پی گوتم سوانگ اور دوسروں نے شرکت کی۔اس اجلاس سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریاستی وزیر بوتسا ستیہ نارائنا نے کہاکہ اس ماہ کی 26تاریخ کو اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔