اے پی کے دارالحکومت امراوتی کی منتقلی پر مایوس ایک اور کسان کی موت

   

حیدرآباد۔ 22۔ جنوری(یواین آئی) اے پی کے دارالحکومت امراوتی کی منتقلی پر مایوس ایک اور کسان کی موت ہوگئی۔قبل ازیں بھی بعض کسانوں کی مایوسی کے عالم میں دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی تھی۔ریاست کے تین دارالحکومتوں کے قیام کے خلاف احتجاج جاری ہے ۔گنٹور ضلع کے تُلورو منڈل کے اننت پوردیہات کے رہنے والے 72سالہ کسان پچیا کی موت ہوگئی۔وہ دارالحکومت کی منتقلی پر مایوس تھا۔اس کے ارکان خاندان نے بتایا کہ صبح میں دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوگئی۔واضح رہے کہ امراوتی کے کسان،دارالحکومت کی منتقلی کے مخالف ہیں اور اس مسئلہ پر کسانوں نے بڑے پیمانہ پر احتجاج بھی کیا۔