اے پی کے دو انجینئرنگ طلبا دریائے گنگا میں غرق

   

حیدرآباد۔ 8مارچ (یو این آئی)اے پی کے دو انجینئرنگ طلبہ دریائے گنگا میں بہہ گئے ۔یہ دونوں بہار میں مقدس ڈبکی لگانے کے لئے گئے تھے ۔ان کی شناخت ادنکی ٹاون کے رہنے والے سائی کرن اور داسری ٹاون کے رہنے والے پھاندرا کے طورپر کی گئی ہے ۔یہ دونوں آئی آئی آئی ٹی بھاگلپور کے انجینئرنگ سال اول کے طلبا تھے ۔پولیس نے کہا کہ پانچ طلبا کا گروپ دریا میں نہانے کے لئے گیا تھا۔جب وہ پانی سے لطف اندوز ہورہے تھے تو اچانک وہ گہرے پانی میں چلے گئے جس کے نتیجہ میں یہ دونوں طلبا غرق ہوگئے جبکہ دیگر تین تیراکی کرتے ہوئے باہر آنے میں کامیاب رہے ۔مقامی افراد نے دو طلبا کو بچانے کی کوشش کی تاہم اس میں انہیں ناکامی ہوئی۔مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی اور ماہر غوطہ خوروں کی مدد سے ان کی لاشوں کو نکالنے کی کوششیں شروع کردیں۔