اے پی کے رکن پارلیمنٹ نے کانسٹبل کا جوتا چوم لیا

,

   

حیدرآباد۔/22 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ جی مادھو نے پولیس کے جوتوں کو چوم کر ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔ اننت پور ضلع میں رکن پارلیمنٹ مادھو نے ایک پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے پولیس کے ایک جوتے کو چوما اور تلگودیشم پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ جے سی دیواکر ریڈی کی پولیس پر تنقید کا جواب دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دیواکر ریڈی نے حالیہ دنوں ایک متنازعہ بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تلگودیشم دوبارہ اقتدار پر لوٹنے پر پولیس کو ان کے جوتے چاٹنے پر مجبور کریں گے۔ اننت پور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرس اسوسی ایشن نے جے سی دیواکر ریڈی کے اس بیان پر ان سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا تھا۔