اے پی کے سابق وزیرپی برہمیا کا دیہانت

   

حیدرآباد 21 اگست (یو این آئی) آندھراپردیش کے سابق وزیر و تلگودیشم پارٹی کے سینئر لیڈر پی برہمیا چل بسے ۔دل کا دورہ پڑنے پر ان کومقامی اسپتال منتقل کیاگیا تاہم ابتدائی جانچ کے بعد ان کو بہتر علاج کے لئے حیدرآباد منتقل کیاجارہا تھا کہ راستہ میں ہی انہوں نے آخری سانس لی۔حیدرآباد پہنچنے پر جب انہیں اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹرس نے کہاکہ راستہ میں ہی وہ چل بسے ۔ان کی موت پر تلگودیشم کے لیڈران نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔وہ 1994میں پہلی مرتبہ راجم پیٹ سے تلگودیشم کے ٹکٹ پر اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے تھے ۔1999میں بھی دوسری مرتبہ اسی حلقہ سے وہ منتخب ہوئے اور چندرابابو نائیڈو کی کابینہ میں شامل کئے گئے۔ 2004کے انتخابات میں ان کو شکست ہوئی۔