اے پی کے سابق وزیر نارائنا کے مکانات کی سی آئی ڈی کی تلاشی

   

حیدرآباد۔ آندھراپردیش کی اصل حکمران جماعت تلگودیشم کے سینئر لیڈر و سابق ریاستی وزیر نارائنا کے مکانات کی سی آئی ڈی نے تلاشی لی۔جانچ ایجنسی کے عہدیدار جنہوں نے مختص اراضیات کی خرید وفروخت کے سلسلہ میں گذشتہ روز ان کو نوٹس جاری کی تھی، آج صبح ان کی نیلور میں واقع قیامگاہ پہنچے اور تلاشی لی۔نارائنا کے ارکان خاندان کو الگ تھلگ کردیا گیا اور تلاشی کے دوران کسی کو بھی مکان کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔نارائنا کے دفتر کی بھی تلاشی لی گئی۔وجئے واڑہ،حیدرآباداورنیلور میں سی آئی ڈی کی جانب سے یہ تلاشی ایک ساتھ لی گئی۔منگل گری کے رکن اسمبلی اے راماکرشنا ریڈی نے اس ماہ کی 24تاریخ کو اس خصوص میں شکایت کی تھی۔راماکرشناریڈی کاالزام ہے کہ بعض کسانوں سے ان کی اراضیات زبردستی طورپردھوکہ دہی کے ذریعہ حاصل کی گئی ہیں اور ان کو معاوضہ کی رقم بھی نہیں دی گئی۔