حیدرآباد۔ ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح دونوں تلگو ریاستوں میں کورونا کیسس میں اضافہ کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ تلنگانہ میں اقامتی اسکولوں کے طلبہ کا کورونا سے متاثر ہونا روز کا معمول بن چکا ہے تو دوسری طرف آندھرا پردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں 163 طلباء کورونا سے متاثر پائے گئے جن کا تعلق مختلف کالجس سے ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ خانگی و سرکاری اسکولوں اور کالجس کے 170 طلباء ابھی تک کورونا پازیٹیو پائے گئے ان میں سے صرف ایک جونیر کالج میں 160 طلباء کورونا سے متاثر پائے گئے۔ ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر کے مطابق خانگی اسکولوں کے 800 طلباء کا کورونا ٹسٹ کیا گیا جن میں سے 163 کا نتیجہ پازیٹیو رہا۔