اے پی کے سکریٹریٹ کے ملازمین میں کورونا مثبت

   

حیدرآباد۔ اے پی کے سکریٹریٹ میں ایک مرتبہ پھر کورونا سے بعض ملازمین مثبت پائے گئے ۔محکمہ صحت وطبابت کی جانب سے سکریٹریٹ کے ملازمین کی کورونا جانچ کی گئی تھی جس کے نتائج کا اعلان کیا گیا ۔ اسمبلی میں خدمات انجام دینے والے دو ملازمین،سکریٹریٹ میں کام کرنے والے دس ملازمین،محکمہ آبپاشی میں کام کرنے والے تین،محکمہ افزائش مویشیاں میں کام کرنے والا ایک ملازم کورونا سے مثبت پایا گیا جس کے بعد ان ملازمین سے ملاقات کرنے والے ان کے ساتھی ملازمین کو ان کے گھروں میں الگ تھلگ کردیاگیا۔