اے پی کے ضلع اننت پور میں چلتی لاری میں اچانک آگ

   

حیدرآباد30اپریل (یواین آئی) اے پی کے ضلع اننت پور میں چلتی لاری میں اچانک آگ لگ گئی۔یہ واقعہ ضلع کے پینوکونڈا کے حدود میں واقع قومی شاہراہ نمبر44پر جمرات کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب حیدرآباد کے بسکٹس کا لوڈ لے کر بنگالورو جانے والی لاری میں اچانک آگ لگ گئی۔آگ کو دیکھ کر فوری طورپر ڈرائیور نے 100نمبر کو فون کیا۔اس نے لاری کو سڑک کے کنارے لگادیا۔کچھ دیربعد ہی آگ نے شدت اختیارکرلی اور لاری جل کر خاکستر ہوگئی۔اس واقعہ میں 26لاکھ روپئے مالیت کے بسکٹس آگ کی نذر ہوگئے ۔فائر بریگیڈ کے پہنچنے تک لاری کو شدید نقصان ہوچکا تھا۔ڈرائیور نے مقامی افراد کی مدد سے بسکٹس کے بعض کارٹنس کو لاری سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔