اے پی کے ضلع کڑپہ میں سڑک حادثہ،بی جے پی لیڈرہلاک

   

حیدرآباد3مئی (یواین آئی)اے پی کے ضلع کڑپہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں سابق فوجی و بی جے پی لیڈر کے وینکٹ سُبیاہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ اتوار کو ضلع کے ریلوے کڈور منڈل کے اُپراپلی گاوں میں اُس وقت پیش آیا جب ان کی ٹرانسپورٹ گاڑی نے ٹہری ہوئی لاری کو ٹکر دے دی۔پولیس نے کہا کہ بی جے پی لیڈرگذشتہ 25دنوں سے لاک ڈاون کے دوران سماجی خدمات بشمول غذاکی فراہمی،پھلوں،سینی ٹائزرس اور ماسکس کی تقسیم کے کام انجام دے رہے تھے ۔سُبیا گاڑی میں تروپتی سے پھل لارہے تھے ۔اس حادثہ میں ڈرائیور معمولی زخمی ہوگیا۔سُبیا ریلوے کڈور منڈل کے بی جے پی صدر تھے اور وہ پارٹی کے پروگراموں میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیاکرتے تھے ۔انہوں نے لاک ڈاون کے دوران کئی سماجی خدمات بھی انجام دی تھیں۔ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا۔