حیدرآباد 28 اپریل (یو این آئی) آندھراپردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے کہا کہ وائی ایس آرکانگریس کے وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا اور اب ریاست کے عوام نئے منشور پر کیسے یقین کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال جو جاب کیلنڈر دیا جاتا ہے اس کا کیا ہوا؟ ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع کیوں نہیں دیئے جاتے ؟ ۔