اے پی کے مختلف مقامات پرسینی ٹیشن ورکرس کااحتجاج

   

حیدرآباد 6 جنوری (یو این آئی) آندھرا پردیش کے سینی ٹیشن ورکرس نے اونگول میں میونسپل آفس کا محاصرہ کیا اور کچرے کے ٹرکس کو باہر جانے سے روک دیا۔ دھرنے کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچ گئی جس کے بعد پولیس اور احتجاجی ورکرس میں گرماگرم بحث وتکرار ہوئی۔ مظاہرین نے پولیس کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ دوسری طرف راجام پیٹ میونسپل آفس کا بھی ان ورکرس نے محاصرہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقل ترین اجرت کو بڑھا کر 20 ہزار روپے کیا جائے ۔ سی آئی ٹی یو سی لیڈر روی اور کئی کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ وشاکھا جی وی ایم سی علاقہ میں گاندھی جی کے مجسمہ کے قریب احتجاج کیلئے جانے والے ورکرس کو پہلے سے گرفتار کر لیا گیا ۔ ان سینی ٹیشن ورکرس نے حکومت سے یکساں کام یکساں تنخواہ کا مطالبہ کیا۔انہوں نے حکومت پر زوردیا کہ وہ اقل ترین تنخواہ 26ہزارروپئے کرے ۔