اے پی کے مسلم خاندان کے 4 افراد کی عمرہ کے بعد حادثہ میںموت

   

امریکی یونیورسٹی میںملازم غوث باشاہ ‘ اہلیہ اور دو بیٹے شامل ۔ والدین صدمہ سے نڈھال

جدہ _ 26 اگست (ایجنسیز ) سعودی عرب میں جمعہ کو پیش آنے خوفناک سڑک حادثے میں جاں بحق ایک ہی خاندان کے چار افراد عمرہ کی ادائیگی کے بعد کویت واپس ہونے کے دوران حادثہ پیش آنے کا پتہ چلا ہے۔ کویت کی امریکن یونیورسٹی میں برسرکار ڈنڈو غوث باشا اپنی اہلیہ تبارک سرور اور دو بیٹوں ایہان (02) اور دمل (آٹھ ماہ) کے ساتھ 10 روز قبل سعودی عرب آئے تھے۔ حادثہ جمعہ کی صبح چھ بجے کے قریب سعودی عرب میں مکہ اور مدینہ کے مقدس مقامات کی زیارت کے بعد بذریعہ کار کویت واپسی کے دوران پیش آیا۔ ریاض سے 120 کلومیٹر دور حفنا روڈ پر ٹرالر نے کو ٹکر مار دی جس میں وہ سفر کر رہے تھے۔ اچانک کار میں آگ لگ گئی اور آگ کی لپیٹ میں آگئی۔ کار میں سفر کرنے والے یہ چاروں اس میں زندہ جل گئے۔ نعشوں کو ریاض کے قریب اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کے پاسپورٹ اور اقامہ مکمل جل جانے کے باعث پولیس کیلئے ان کی شناخت مشکل ہو گئی۔ پولیس کی مدد سے صدیق توورو نامی سماجی کارکن نے ان کے رشتہ داروں اور خاندان کے افراد سے رابطہ کیا اور پتہ چلا کہ متوفی کا تعلق آندھراپردیش کے انامیا ضلع کے کداکڑا منڈل سے ہے۔ ان کا خاندان کچھ سال پہلے مدنا پلی منتقل ہوا تھا اور پھر بنگلور میں آباد ہو گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی کے والدین کو حادثہ کا علم ہونے پر دونوں بے ہوش ہو کر گر گئے اور انہیں اسپتال میں داخل نہیں کیا گیا۔ ان کے والد کی صحت یابی کے بعد ضروری کاغذات روآنہ کرنے تک میت کی آخری رسومات کا عمل مکمل نہیں ہو سکے گا۔ تدفین سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض یا الرومہ میں کی جائے گی جہاں میتیں رکھی گئی ہیں۔