حیدرآباد،31جولائی(یواین آئی) آندھرا پردیش کے نئے گورنر وشنو بھوشن ہری چندن دو روزہ دورہ پر وشاکھاپٹنم پہنچے جہاں ایرپورٹ پر ان کا اعلی عہدیداروں کی جانب سے شاندار استقبال کیاگیا۔ضلع کلکٹر وی ونئے چند، شہر کے پولیس کمشنر مینا سمیت دیگر اعلی عہدیداروں نے وشاکھا پٹنم ایرپورٹ پر گورنر کا استقبال کیا۔وہ خصوصی طیارہ کے ذریعہ وشاکھاپٹنم پہنچے ۔ اپنی آمد کے فوری بعد گورنر سڑک کے ذریعہ ایرپورٹ سے ایسٹرن نیول کمانڈ ہیڈ کوارٹرس روانہ ہوئے ۔ان کا بحریہ کے اعلی عہدیداروں نے استقبال کیا۔گورنر نے جنگی جہازوں اور آلات کا بھی مشاہدہ کیا۔
