حیدرآباد28جنوری(یواین آئی)آندھراپردیش کے نندیال ضلع میں پکوان کے دوران گھریلوپکوان گیس سلنڈر کے پھٹ پڑنے کے نتیجہ میں مکان کی چھت گرپڑی اورایک کم عمر لڑکے کے بشمول ایک ضعیف خاتون ہلاک ہوگئے۔مہلوکین کی شناخت دس سالہ دنیش اور60سالہ وینکٹماں کے طورپر کی گئی ہے ۔اس واقعہ میں دیگر 8افرادجھلس گئے جن کو علاج کے لئے نندیال کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کردیاگیا۔