اے پی کے وجئے واڑہ میں شدید بارش

   

حیدرآباد،25جون(سیاست نیوز) وجئے واڑہ میں منگل کی صبح شدید بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا شہر کے کئی نشیبی علاقوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ارملانگر، روٹری نگر اور گولاپالیم گٹوروڈ کے کئی مکانات میں پانی داخل ہوگیا۔ وزیر انڈومنٹ وی سرینواس نے ان علاقوں کا دورہ کیا جہاں پانی جمع ہوگیاتھا ۔