اے پی کے پرکاشم بیریج کے قریب دریائے کرشنا کی سطح میں اضافہ

   

حیدرآباد۔ اے پی کے پرکاشم بیاریج کے قریب دریائے کرشنا کی سطح میں اضافہ درج کیاگیا ہے ۔پرکاشم ضلع کلکٹر کی قیادت میں چوکسی اختیار کی جارہی ہے ۔کلکٹر نے احتیاطی اقدامات کی ہدایت دی ہے اور سرکاری مشنری کو چوکس کردیاگیا ہے ۔احتیاطی اقدامات کے حصہ کے طورپر نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کے لئے باز آباد کاری مراکز کا قیام عمل میں لایاگیا ہے ۔ پرکاشم بیاریج میں موجودہ طورپر 7لاکھ کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کو نچلے علاقوں میں چھوڑا گیا۔ضلع کے تاڑے پلی منڈل کے پینوماکا،اُنڈاولی، چروپورم، دگورالا منڈل،پیداکونڈاپور کے قریب کئی ایکڑ پر پھیلی فصلوں کو نقصان پہنچا۔پرکاشم بیریج کے قریب دوسرا انتباہی نشان لگادیاگیا ہے ۔