حیدرآباد 4جون (یو این آئی) اے پی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔ کئی مقامات پر درجہ حرارت46 ڈگری درج کیاگیا۔اتوار کو 22منڈلوں میں درجہ حرارت 45.6سے زائد درج کیاگیا۔نرساراوپیٹ ، ویمورو، پیروالی، منگل گری، تاڑے پلی،کرلاپالم، گنٹور ایسٹ، منگل گری اور دیگر علاقوں میں درجہ حرارت 46ڈگری درج کیاگیا۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی کہ شمالی ساحلی اے پی، یانم اور جنوبی ساحلی اے پی میں شدید گرمی کا امکان ہے ۔عوام کومشور ہ دیا گیا کہ وہ گھروں تک محدود رہنے کو ترجیح دیں۔