حیدرآباد۔ اے پی کے گورنر وشوابھوشن ہری چندن اور وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ہندوستان کے دستور کے معمار بی آرامبیڈکر کی 130ویں یوم پیدائش پر ان کو خراج پیش کیا۔گورنر نے راج بھون میں ان کے پورٹریٹ پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امبیڈکر ایک عظیم مجاہد آزادی تھی جنہوں نے جدید ہندوستان کیلئے مسلسل جدوجہد کی،ساتھ ہی انہوں نے ذات،نسل و مذہب کی بنیاد پر اختلافات سے پاک سماج ،خواتین اور سماج کے کمزور طبقات کے لئے مساوی حقوق کو یقینی بنایا۔امبیڈکرنے اپنی ساری زندگی غریبوں اور پچھڑے طبقات کے حقوق کے تحفظ کیلئے وقف کردی تھی۔ انہوں نے کہاکہ امبیڈکر ایک ماہر معاشیات، سیاستداں اور سماجی جہدکار تھے ۔ دلتوں کے خلاف سماجی امتیاز کے خاتمہ کی اپنی مساعی اور جدید ہندوستان کے لئے ان کی خدمات کو یاد رکھاجائے گا۔وزیراعلی نے وجئے واڑہ کے کیمپ آفس میں امبیڈکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کئے ۔