حیدرآباد ۔ یکم مئی ( پی ٹی آئی ) پڑوسی ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے 176 مزدور جو نلگنڈہ میں پھنسے ہوئے تھے مرکزی حکومت کی ہدایات کے مطابق ان کی ریاست کو واپس بھیج دئے گئے ۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ چھ بسوں میں 176 افراد کو آج شام چار بجے نلگنڈہ سے آندھرا پردیش روانہ کردیا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ یہ لوگ ریلیف کیمپ میں مقیم تھے اور انہیں گنٹور ضلع انتظامیہ کے حوالے بین ریاستی سرحد پر کردیا گیا ۔ مرکزی حکومت کی ہدایات کے بعد مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو ان کی آبائی ریاستوں کو بھیجنے کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے ۔