اے پی گیس اخراج ‘ مرکز کو نوٹس سے عدالت کا انکار

   

نئی دہلی 19 مئی ( یو این آئی ) وشاکھاپٹنم میں ایل جی پالیمرس کمپنی سے گیس اخراج سانحہ پر آج سپریم کورٹ میںسماعت کی ۔ عدالت نے اے پی پولیوشن کنٹرول بورڈ ‘ وشاکھاپٹنم کلکٹر ‘ مرکزی پی سی بی اور مرکزی حکومت کو نٹس جاری کرنے سے انکار کردیا ۔ جسٹس یو یو للت کی زیر قیادت تین رکنی بنچ نے اس معاملہ کی سماعت کی ۔ کمپنی کے وکیل مکل روہتگی نے کہا کہ قومی انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور مرکز نے بھی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ اس پر عدالت نے مرکز کو نوٹس جاری کرنے سے انکار کردیا