اے پی گیس واقعہ۔چندرابابو کا اظہار تشویش

   

حیدرآباد:آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابو نائیڈو نے اے پی میں گیس کے اخراج کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس واقعہ میں مرنے والے افراد کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور وائی ایس آرکانگریس حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعہ میں بیمار پڑنے والے افراد کا مناسب علاج کروائے ۔