اے پی ہائی کورٹ کے چارایڈیشنل ججس کی حلف برداری

   

حیدرآباد 21اکتوبر(یواین آئی) اے پی ہائیکورٹ کے 4 ایڈیشنل ججس نے حلف لیا۔ ہری ناتھ نونی پلی، کرن مائی منڈاوا، سومتی جگدم اور این وجے نے آج حلف لیا ۔ گورنر جسٹس عبدالنذیر نے وجئے واڑہ میں انہیں حلف دلایا۔ اے پی ہائی کورٹ چیف جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر، چیف منسٹر جگن موہن ریڈی، نئے ججس کے افراد خاندان و دیگر نے شرکت کی۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے حال میں سپریم کورٹ کے کالجیم سے ان چاروں کو وکلا کے کوٹہ سے جج مقرر کرنے سفارش کو منظوری دی تھی۔ مرکزنے 18 اکٹوبر کو ان کی تقرری کا حکم دیا تھا۔ اے پی ہائی کورٹ میں ججوں کے جملہ37 عہدوں میں سے 27 ججس اس وقت کام کر رہے ہیں۔ ان میں سے دو کا تبادلہ دوسری ریاستوں میں کر دیا گیا ہے ، وہیں جسٹس نریندر کرناٹک سے اے پی آ رہے ہیں۔ چار ججس کے ساتھ اے پی ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے ۔