اے پی ہائی کورٹ کے چار اڈیشنل ججس کو مستقل جج کے عہدے پر ترقی

   

حیدرآباد، 9 اگست (یو این آئی) اے پی ہائی کورٹ کے چار اڈیشنل ججوں کو مستقل جج عہدہ پر ترقی دی گئی ۔ مستقل ججس کے طور پر جسٹس این ہریناتھ، جسٹس منڈوا کرن مئی ، جسٹس جگڈم سُمَتی اور جسٹس این وجے کے تقررکو منظوری صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے دی ۔ مرکزی وزارتِ قانون کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ یہ چاروں جج 21 اکتوبر 2023 سے ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور ان کی مدتِ کار 20 اکتوبر کو ختم ہونے والی تھی۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس بی آر گووائی کی قیادت والے کولیجیم نے حال ہی میں مرکز کو سفارش بھیجی تھی کہ انہیں مستقل جج کے طور پر تعینات کیا جائے ۔ منظوری کے بعد صدرِ جمہوریہ نے باضابطہ احکامات جاری کر دیے ۔