اے پی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اروپ گوسوامی کی حلف برداری

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ آندھراپردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طورپر جسٹس اروپ کمار گوسوامی نے آج حلف لیا۔وجئے واڑہ کے تُملاپلی کلااکشیترم میں گورنر وشوابھوشن ہری چندن نے ان کو حلف دلایا۔اس تقریب میں وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی،بعض وکلا نے بھی شرکت کی۔بعد ازاں جسٹس گوسوامی ہائی کورٹ پہنچے جہاں 11.30بجے دن سینئر ججس نے جسٹس گوسوامی کے ساتھ مل کر معاملات کی سماعت کی۔آسام میں 1961میں پیدا ہوئے ارون گوسوامی نے گوہاٹی کے سرکاری لاکالج سے 1985میں قانون کی ڈگری حاصل کی۔1985میں انہوں نے وکیل کے طورپر اپنے نام کا اندراج کروایا۔گوہائی ہائی کورٹ میں 2011میں وہ ایڈیشنل جج بنائے گئے ۔انہوں نے 2011سے 2013تک ناگالینڈ اسٹیٹ لیگل سرویسس کے ایگزیکٹیو چیرمین کے طورپر خدمات انجام دیں۔2012میں وہ مستقل جج بنائے گئے ۔ جسٹس گوسوامی2018سے دو مرتبہ گوہاٹی ہائی کورٹ کے عبوری چیف جسٹس بنائے گئے گئے ۔ 15 اکتوبر 2019 کو انہوں نے سکم ہائی کورٹ کے جج کی ذمہ داری سنبھالی جس کے بعد ان کو ترقی دیتے ہوئے ان کا تبادلہ اے پی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طورپر کیاگیا۔