اے پی یونین آف ورکنگ جرنلسٹس سے ٹی یو ڈبلیو جے کا اظہار یگانگت

   

حیدرآباد ۔ 2 نومبر (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس (TUWJ) نے اے پی یونین آف ورکنگ جرنلسٹس سے یگانگت کا اظہار کیا جو میڈیا کی زبان بندی کیلئے حکومت آندھراپردیش کی جانب سے جاری کئے گئے جی او نمبر 2430 کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں۔ آج یہاں ایک بیان میں تلنگانہ اسٹیٹ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس کے مشیر اور سابق رکن پریس کونسل آف انڈیا کے سرینواس ریڈی، صدر این شیکھر، جنرل سکریٹری کے وراحت علی، سابق رکن پی سی آئی کے امرناتھ اور انڈین جرنلسٹس یونین کے سکریٹری وائی نریندر ریڈی نے حکومت آندھراپردیش سے مطالبہ کیا کہ اس جی او سے فوری دستبرداری اختیار کی جائے کیونکہ اس کا مقصد ورکنگ جرنلسٹس اور میڈیا ہاؤزس کو خوفزدہ کرنا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ بات افسوسناک ہیکہ قبل ازیں حکومت کی جانب سے کی گئی غلطی کو درست کرنے کے بجائے موجودہ آندھراپردیش محکمہ جاتی سکریٹریز کو مزید اختیارات عطا کئے ہیں اور اس طرح کی بات قابل قبول نہیں ہے۔
ہم آزادی صحافت اور آزادی اظہارخیال پر پابندی لگانے کی کسی بھی کوشش کے خلاف جدوجہد کریں گے۔