اے پی ۔ تلنگانہ مسائل کی یکسوئی کیلئے مرکز پر زور : محمود علی

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں اے پی تنظیم جدید ایکٹ کے مسائل کی یکسوئی میں تاخیر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرکز پر فوری یکسوئی کیلئے زور دیا ۔ وزیر داخلہ محمد محمود علی نے آج کیرالا کے تھرواننتا پورم میں 30 ویں سدرن زونل کونسل کے اجلاس میں شرکت کی ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ قانون کے تحت تمام مسائل کی یکسوئی کے لیے تلنگانہ حکومت آندھرا پردیش اور مرکزی وزارت داخلہ کے ساتھ کام کرنے کے عہد کی پابند ہے ۔ انہوں نے مرکز پر زور دیا کہ دونوں ریاستوں کے مفاد میں اس سلسلہ میں موثر اقدامات کریں ۔ مختلف رکاوٹوں کے باوجود نئی ریاست تلنگانہ نے 8 سال کے مختصر وقفہ میں ملک کی تیزی سے ترقی کرنے والی ریاستوں میں اپنا مقام بنایا ہے اور قومی مجموعی گھریلو پیداوار ( ڈی جی پی ) میں 2021-22 میں اپنے حصہ میں 4.9 فیصد تک اضافہ کیا جو 2014-15 میں 4.1 فیصد تھا ۔۔