امراوتی : آندھرا پردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 586 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ 9 اموات کی بھی اطلاع ہے ۔ اب تک ریاست میں جملہ 20,59,708 افراد متاثر اور 14,295 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں جملہ 712 افراد اس وائرس سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ یہاںایکٹیو کیسوں کی تعداد 6453 ہوگئی ہے ۔