حیدرآباد 21 ستمبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش حکومت نے 9 آئی اے ایس افسران کے تبادلے کئے۔ چیف سکریٹری کے وجئے آنند نے جی او آر ٹی نمبر 1739 جاری کیا جس کے مطابق ایس ناگا لکشمی کو اے پی جینکو منیجنگ ڈائرکٹر مقرر کیا گیا۔ پی پرشانتی کو ریہابلیشن اینڈ ری سیٹلمنٹ ڈائرکٹر مقرر کیا گیا۔ بی آر امبیڈکر کو انسپکٹر جنرل رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس، سریدھر چمکوری کو نشہ بندی ڈائرکٹر، امیلین بھارگو تیجا کو ایڈیشنل کمشنر کیپٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی، ملا وریو نوین کو جوائنٹ کلکٹر کرشنا ، موگلی وینکٹیشورلو کو جوائنٹ کلکٹر نیلور اور ڈاکٹر اے ملیکارجن کو ڈائرکٹر بی سی ویلفیر و مکمل اڈیشنل چارج سکریٹری الیکشن کمیشن مقرر کیا گیا ہے۔ (ش)