اے ڈیویژن رحیم لیگ 2025

   

حیدرآباد، 15 مارچ (ای میل) تلنگانہ فٹ بال اسوسی ایشن (ٹی ایف اے) نے A۔ ڈیویژن رحیم لیگ 2025 کا اعلان کیا ہے جو 12 اپریل کو شروع ہوگی۔ ٹی ایف اے آنرری سکریٹری جی پی پالگنا کی اطلاع کے مطابق اسوسی ایشن نے تمام شرکاء کلبس؍ ڈپارٹمنٹس سے جلد از جلد حسب ذیل لازمی امور مکمل کرلینے کی درخواست کی ہے۔ سنٹرلائزڈ رجسٹریشن سسٹم (سی آر ایس) اور کامپٹیشن مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کا عمل 6؍ اپریل سے قبل مکمل ہوجائے۔ ڈپارٹمنٹ ٹیموں میں صرف تین (3) گیسٹ پلیئرز کی اجازت رہے گی۔ اس لیگ میں کسی فارن پلیئر (بیرون ملک کا کھلاڑی) کو حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے۔ سالانہ فیس ڈپارٹمنٹس کیلئے 7 ہزار روپئے اور کلبس کیلئے 3 ہزار روپئے ہے جو 6؍ اپریل سے قبل ادا کردینے کی درخواست کی گئی ہے۔