اے ڈی بی کی بنگلہ دیش کو تین لاکھ ڈالرس کی مدد

   

Ferty9 Clinic

ڈھاکہ 28 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے بنگلہ دیش کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تین لاکھ ڈالرس کی ایمرجنسی امداد فراہم کی ہے ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے بنگلہ دیش میں اب تک پانچ اموات ہوچکی ہیں اور 48 افراد کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے ۔ ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی اس امداد سے بنگلہ دیش ماسک ‘ عینکیں ‘ اپرانس ‘ تھرما میٹرس وغیرہ کی خریداری عمل میں لائے گا ۔ ڈائرکٹوریٹ جنرل ہیلت سروسیس نے یہ فہرست تیار کی تھی ۔