اے ڈی جی پی مدھیہ پردیش افضل میاں کا انتقال

   

ایٹا : مدھیہ پردیش میں شہرہ آفاق درگاہ مارہرہ خاندان سے تعلق رکھنے والے آئی پی ایس ، اے ڈی جی پی مدھیہ پردیش افضل میاں کا انتقال ہوگیا ۔ مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے سینئر افسر سید محمد افضل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے تئیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ چوہان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شائستہ مزاج ،ایماندار اور متعدد انعامات سے نوازے گئے افضل کے انتقال سے وہ افسردہ ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ فرض کو سب سے اوپر سمجھا اور بڑے سے بڑے کام کو بے حد آسانی سے انجام دیا۔ ان کا جانا ریاست کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔