اے کے موبائیل ایپ کے ذریعہ 20 ہزار والینٹرس کی عآپ میں شمولیت : پنکج گپتا

   

نئی دہلی ۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال نے گذشتہ ماہ اے کے موبائیل اپلیکیشن کا آغاز کیا تھا جس کے نتیجہ میں تاحال 20,000 سے زائد والینٹرس عام آدمی شمولیت اختیار کی ہے۔ پارٹی کے سینئر قائد پنکج گپتا نے آج یہ بات بتائی۔ گپتا نے کہا کہ اے کے موبائیل اپلیکیشن کو تقریباً 50,000 سے زائد مرتبہ ڈاون لوڈ کیا گیا ہے جس سے پارٹی کو براہ راست اپنے کارکنوں اور عوام تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ایسا ہوتا تھا میڈیا میں صرف بی جے پی کے ہی نقطہ نظر کو پیش کیا جاتا ہے۔ تاہم اب ہم بھی اپنے موبائیل اپلیکیشن کے ذریعہ عوام تک اپنا نقطہ نظر پیش کررہے ہیں اور عام آدمی پارٹی کے خلاف کی جانے والی پروپگنڈہ کا سدباب بھی کررہے ہیں۔ آئندہ سال کے اسمبلی انتخابات سے قبل کجریوال نے گذشتہ ماہ اس موبائیل ایپ کا آغاز کیا تھا تاکہ اس کے ذریعہ پارٹی کارکنوں اور عوام سے رابطہ بنا رہے اور ان کے خلاف چلائے جانے والی فرضی خبروں کا تدارک کیا جاسکے۔