اے کے وائی فاونڈیشن کی جانب سے مفت آئی کیمپ کا انعقاد

   

وزیر جی ویویک ، محمد اظہر الدین اور دوسروں نے انجن کمار یادو کی ستائش کی

حیدرآباد ۔ 20 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : انجن کمار یادو فاونڈیشن کی جانب سے اسمبلی حلقہ جوبلی ہلز کے راجیو نگر میں غریب عوام کے لیے مفت آنکھوں کے کیمپ منعقد کیا گیا ۔ تقریبا 1000 افراد میں مفت عینکیں تقسیم کئے گئے ۔ 80 افراد کے آنکھوں کا مفت آپریشن بھی کیا گیا ۔ اس پروگرام میں ریاستی وزیر جی ویویک اے آئی سی سی سکریٹری وشوا نادھم ، محمد اظہر الدین ، سابق فلور لیڈر جی ایچ ایم سی ایس محمد واجد حسین کے علاوہ دوسرے قائدین نے شرکت کی ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ انجن کمار یادو نے صدارت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خدمات کے جذبہ سے سیاسی میدان میں آئے ہیں ۔ پارٹی حکومت میں رہے یا اپوزیشن میں انہوں نے ہمیشہ عوام کے درمیان رہتے ہوئے ان کے دکھ سکھ میں ساتھ دیا ہے ۔ وہ دو مرتبہ حلقہ لوک سبھا سکندرآباد سے منتخب ہوئے تھے تب انہوں نے اپنے ایم پی فنڈ سے اسمبلی حلقہ جوبلی ہلز کی ترقی کے لیے بڑے پیمانے پر کام کرچکے ہیں ۔ وزیر جی ویویک نے AKY فاونڈیشن کے خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ فاونڈیشن انجن کمار یادو کی صدارت میں خدمات انجام دے رہا ہے جہاں سماج کے تمام طبقات کو بلا مذہب بنیادی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔ جس کی وہ ستائش کرتے ہیں دوسرے قائدین نے بھی فاونڈیشن کے خدمات کی ستائش کی ہے ۔۔ 2