ا سمارٹ شہروں میں کورونا کیخلاف ٹیکنالوجی کا استعمال

   

نئی دہلی ۔8 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسمارٹ شہروں میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کورونا وبا سے نمٹنے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں اورمشتبہ معاملات کی نگرانی ہورہی ہے ۔ مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت نے یہاں بتایا کہ اسمارٹ شہروں میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ، ضلعی پولیس اور شہری انتظامیہ کے تعاون سے امدادی کام یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ اسمارٹ بنیادی ڈھانچوں کو بروئے کار لاکر شہر ہٹ میپ کا استعمال میں لاکر پیشگی تجزیہ کررہی ہیں اور نگرانی کی کارروائی کرنے کے علاوہ مشتبہ معاملات میں صحتی حالت کا وقتا فوقتا پتہ لگارہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کوروناوائرس کے مشتبہ مریضوں کی نقل و حرکت پر نگرانی کے لئے ‘جیو فینسگ’ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ ایسے مریضوں کی صحت کی حالت پر بھی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ۔