ا مریکی فوجی طیارہ جاپانی جزیرے میں گر کر تباہ

   

ٹوکیو :امریکی اوسپرے فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ جاپان میں کاگوشیما پریفیکچر کے جنوب مغربی جزیرے یاکوشیما کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جس میں8 افراد سوار تھے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت دفاع کے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ سہ پہر 2:40منٹ پر ریڈار سے غائب ہو گیا، جاپان کوسٹ گارڈ کومقامی وقت سہ پہر2 بج کر47 منٹ پرحادثے کے بارے میں ہنگامی کال موصول ہوئی۔جاپانی کوسٹ گارڈ کے ترجمان کازو اوگاوا کا کہنا تھا کہ صرف ایک شخص کی لاش ملی ہے جو کافی خستہ حال میں ہے۔