ا10 ایکر اوقافی اراضی کے تحفظ کیلئے اقلیتی کمیشن کی مساعی

   

جگتیال کے عیدگاہ کمیٹی وفد کی نمائندگی
حیدرآباد۔3 جنوری (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ اقلیتی کمیشن محمد قمرالدین نے جگتیال ضلع میں 10 ایکر اوقافی اراضی کے تحفظ کے سلسلہ میں سکریٹری اقلیتی بہبود سے نمائندگی کا تیقن دیا۔ جگتیال میں تاڑے پلی موضع کی عیدگاہ کی 10 ایکر اراضی کے تحفظ اور بائونڈری وال کی تعمیر کے سلسلہ میں عیدگاہ کمیٹی جگتیال کے وفد نے آج کمیشن سے نمائندگی کی۔ صدر عیدگاہ کمیٹی سید جلیل احمد، صدرنشین اتحاد ملت اسلامیہ تنظیم محمود علی افسر، صدر میناریٹیز رائٹس فورم میر کاظم علی نے آج محمد قمرالدین سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں یادداشت پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ اگر اراضی کے تحفظ کے سلسلہ میں فوری اقدامات نہیں کیئے گئے تو غیر مجاز قابضین تعمیری کام انجام دے سکتے ہیں۔ صدرنشین نے سکریٹری اقلیتی بہبود سے نمائندگی کا تیقن دیا اور کہا کہ کمیشن اراضی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ممکنہ اقدامات کرے گا۔ محمد قمرالدین نے 11 جنوری کو عیدگاہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جگتیال کے دورے کے موقع پر وہ مختلف اقلیتی اداروں اور اوقافی جائیدادوں کا معائنہ کریں گے۔