مفتی محمد رئیس القادری ، علامہ محمد احمد رضا منظری ، علامہ مفتی محمد منظور ضیائی کی شرکت
حیدرآباد۔14/اپریل ( راست ) محمد شاہد اقبال قادری (صدر رحمت عالم کمیٹی) ـ و ڈاکٹر عظمت رسول کے بموجب کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کا مرکزی جلسہء شب برات کا 20/ اپریل بروزہفتہ بعد نمازِ عشاء گورنمنٹ جونیر کالج گراؤنڈ چنچل گوڑہ پر عمل میں آئیگا ۔ سرپرستی مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی ،صدارت حضرت سید خلیل علی شاہ بابا قدرتی محبوبی، نگرانی محمد شوکت علی صوفی کرینگے ۔ مہمانان ِ خصوصی کی حیثیت سے محمد افتخار شریف ( حال مقیم امریکہ ) ،مولانا محمد اخلاق اشرفی، حکیم ایم اے ساجد قادری ملتانی، محمد نعیم صوفی ، ڈاکٹر حیدر یمنی، ڈاکٹر مجیب شاہد، ڈاکٹر محمد احمد عرفانی ، ڈاکٹر سید خالد ، ڈاکٹر سید قمر قادری ، ڈاکٹر غوث قادری شرکت کرینگے ۔ بیرونی مہمان مقرر ین میں شمالی ہند کے عالم دین ، شہنشاہِ خطابت مفتی محمد رئیس القادری (اترپردیش) ، عالمی شہرت یافتہ عالم دین ، مفکر اسلام علامہ محمد احمد رضا منظری (بریلی شریف )، عالمی شہرت یافتہ ، ممتاز عالم دین ،علامہ مفتی محمد منظور ضیائی ( ممبئی) نے شرکت کی توثیق کردی ہے۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری صلاح الدین جاوید کی قرات سے ہوگا ۔ بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں معروف ثناء خوانِ رسول ہدیہ نعت پیش کرینگے ۔ اس عظیم الشان جلسہ میں عالم اسلام کے مسلمانوں کیلئے رقت انگیز دُعاء کا اہتمام کیا جائیگا نیز عصر حاضر میں دشمنان اسلام کی دین اسلام کے خلاف سازشیں ، قوم مسلم کو عریانیت و فحاشی کی طرف مائل کرنے کی وجوہات ، نوجوان نسلوں کو سوشل میڈیا پر بے حیائی اور بدترین فحش مواد کے ذریعہ تباہی ،خواتین اسلام کو آزادی کے نام پر بے حیائی کی طرف راغب کرنا نیز کمیٹی کی عظیم انقلابی تحریکات ’’ تحریک صلوٰۃ ‘ ‘ و ’’ تحریک ِ حجاب ‘‘ جیسے عنوانات پر مہمان مقررین کرام کے بصیرت افروز و فکر انگیز خطابات ہونگے ۔ جونیر کالج گراونڈ چنچل گوڑہ پر وسیع تر نشستوں کے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔اس جلسہ اور تحریکات کو وقت کی اہم ضرورت سمجھتے ہوئے اور دورِ حاضر میں اُمت مسلمہ کو متحد کرنے اور نماز کی فضیلت و اہمیت ودین متین کی صحیح تعلیمات سے آگاہ کرنے اور نوجوان نسلوں کو تباہی سے بچانے کیلئے خصوصی خطابات ہونگے۔ جلسہ کیلئے ایک استقبالیہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں صدر استقبالیہ عالیجناب مرزا نثار احمد بیگ نظامی ( ایڈوکیٹ )ہونگے۔ نائب صدر استقبالیہ عالیجناب محمد عبدالنجیب (کاشف)، نائبین استقبالیہ جناب محمد افتخار علی،جناب مکرم علی، محمد عظیم برکاتی، محمد آصف قادری ، جناب محمد احسن شریف ہونگے ۔ معتمد استقبالیہ سید لئیق قادری ، نائب معتمد استقبالیہ محمد عبدالکریم رضوی ہونگے ۔
