ا30اکٹوبر کو سکالا جنولا سمرا بھیری

   

سرور نگر میں بڑا جلسہ منعقد کرنے آر ٹی سی جے اے سی کا اعلان
حیدرآباد 21اکٹوبر ( سیاست نیوز) آر ٹی سی ملازمین کی جے اے سی نے غیر معینہ مدت کی بس ہڑتال کی عاجلانہ یکسوئی کے مطالبہ پر اور آر ٹی سی املاک کا مکمل تحفظ کرنے تلنگانہ بند کے کامیاب ہونے کے بعد ایک اور احتجاجی منصوبہ بندی کرتے ہوئے 30اکٹوبر کو ’’ چار لاکھ افراد کے ساتھ بڑے پیمانے پر ‘‘ سکلا جینولا سمرا بھیری کے نام سے سرور نگر اسٹیڈیم میں جلسہ عام منعقد کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ جلسہ میں زائد از ہڑتالی ملازمین کے افراد خاندان شریک ہونگے اور عام عوام کو اکھٹا کیا جائے گا ۔ ملازمین جے اے سی قائدین میں احتجاجی پروگراموں کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے نئی ہمت اور جوش و جذبہ پیداہورہا ہے ۔ جے اے سی قائدین کے مطابق ملازمین کوکسی نہ کسی طرح ورغلانے اور جے اے سی سے انحراف کروانے حکومت سے کوششیں کروائی جارہی ہیں لیکن ملازمین میں اتحاد و اتفاق کی وجہ سے تمام کوششیں ناکام ہو رہی ہیں ۔ بتایا جاتا ہیکہ ملازمین کو مکمل بھروسہ و اعتماد ہیکہ ریاست کی تمام اپوزیشن جماعتوں کی ملازمین کو مکمل تائید حاصل ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30اکٹوبر کو مجوزہ احتجاجی پروگرام و جلسہ کی بھی تائید و حمایت کرنے کا تمام جماعتوں نے تیقن دیا ہے اور اس تیقن کے علاوہ ہڑتالی ملازمین کے جوش و جذبہ کو دیکھتے ہوئے ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین یونینوں پرمشتمل جے اے سی نے 30 اکٹوبر کے احتجاجی پروگرام کو کامیاب بنانے وسیع تر اقدامات شروع کرچکے ہیں ۔