نئی دہلی : قومی خواتین کمیشن نے ٹالمناڈو کے ناگپٹنم ضلع میں ایک کالج کو نوٹس جاری کی ہے جس نے چار لڑکیوں کو اس وجہ سے کالج سے نکال دیا تھا کہ انہوں نے اپنے مرد ساتھیوں کے ہمراہ ایک پارٹی میںبئیر پی تھی ۔ قومی کمیشن نے پرنسپل کو ہدایت دی کہ وہ قانون کے مطابق کارروائی کریں اور ایک ماہ میں کارروائی سے کمیشن کو واقف کروایا جائے ۔