بائیو ایشیا 2026 کا 17 فروری کو چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح

   

حیدرآباد ۔6 ۔ فروری (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی 17 فروری کو بائیو ایشیا 2026 کانفرنس کا افتتاح کریں گے ۔ لائیف سائنسیس اور ہیلت ٹکنالوجی سے وابستہ ادارہ نے کانفرنس کا اہتمام کیا ہے۔ 23 ویں سالانہ کانفرنس میں قومی اور عالمی سطح کے بائیو ٹیک اور فارما لیڈرس کو مدعو کیا جائے گا ۔ مرکزی وزراء پیوش گوئل اور اشونی ویشنو کے علاوہ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی ڈی سریدھر بابو شرکت کریں گے۔ بائیو ٹکنالوجی ، فارماسیوٹیکلس ، ہیلت کیر ، میڈی ٹیک ، آرٹیفشل انٹلیجنس اور دیگر شعبہ جات میں ترقی کا دو روزہ کانفرنس میں جائزہ لیا جائے گا۔ تلنگانہ رائیزنگ ویژن 2047 کے موضوع پر خصوصی سیشن منعقد ہوگا۔1
اس سیشن کے ذریعہ تلنگانہ کی ترقی کے روڈ میاپ کو پیش کیا جائے گا۔ بین الاقوامی یونیورسٹیز کے پروفیسرس اور ملٹی نیشنل کمپنی کے نمائندے شرکت کریں گے ۔1