بائیو ڈائیورسٹی جنکشن فلائی اوور کا آج افتتاح

,

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹی آر ایس کے کارگزار صدر اور ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے اتوار کو کہا کہ بائیو ڈائیورسٹی جنکشن فلائی اوور پیر کو شہریوں کے لئے کھول دیا جائے گا ۔ کے ٹی راما راؤ نے ٹوئیٹ پر اس فلائی اوور کی تصاویر کے ساتھ تفصیلات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ وہ مزیدایک فلائی اوور کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جو آئیکیا شوروم کے شلپا لے آؤٹ سے اوٹر رنگ روڈ کا احاطہ کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹراٹیجک روڈ ڈیولپمنٹ پروگرام (ایس آر ڈی پی) کے تحت یہ فلائی اوور تعمیر کیا جارہا ہے ۔ ایس آر ڈی پی دراصل حیدرآباد میں انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی مساعی کا حصہ ہے جس کے تحت کئی پراجکٹس مکمل ہوچکے ہیں اور دیگر کئی زیر تکمیل ہیں۔