بائیڈن اور قطری امیر 31 جنوری کو ملاقات کریں گے : وائٹ ہاوس

   

دبئی: امریکی صدر جو بائیڈن 31 جنوری کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد سے وائٹ ہاوس میں ملاقات کریں گے۔ عرب نیوز کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین پساکی نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن اور قطر کے امیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مشرق وسطی میں سلامتی اور عالمی سطح پر توانائی کی فراہمی کے مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔یہ ملاقات ایسے وقت میں ہونے جا رہی ہے جب واشنگٹن اور اس کے یورپی اتحادی توانائی کے ہنگامی منصوبوں کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔