واشنگٹن: امریکی منتخب نائب صدر کملا ہیرس نے ٹوئیٹ کیا کہ منتخب صدر جوبائیڈن اور میں ہمارے قوم کی تاریخ میں نیا باب رقم کریں گے۔ روز اول سے ہی ہم نے ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے کام شروع کردیا ہے ۔ ہم ورکنگ فیملیز کیلئے کام کررہے ہیں ۔ کملا ہیرس امریکہ کی پہلی خاتون ، پہلی سیاہ فام اور پہلی جنوبی ایشیائی نائب صدر ہوں گی جب وہ وہائیٹ ہاؤز میں جائزہ حاصل کریں گی۔