بائیڈن اور کملاہیریس کے درمیان تنازعہ؟

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : امریکی نیوز چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی خاتون نائب کملا ہیریس کی ٹیموں کے بیچ سخت تنازعہ چل رہا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بائیڈن اور ان کی ٹیم کملا ہیرس کی کارکردگی سے بری طرح مایوس ہوئے ہیں۔ یہاں تک کہ خاتون نائب صدر پر عدم وفاداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کملا نے بائیڈن کی حمایت کے مقابلے میں خود کو صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کرنے کو بہتر جانا تھا۔چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دونوں جانب غصے کی آگ بھڑک رہی ہے اور ہر فریق دوسرے پر الزام تراشی کر رہا ہے۔ سی این این سے بات چیت کرنے والے 30 کے قریب امریکی حالیہ اور سابقہ ذمے داران کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کیا ندر صورت حال پیچیدہ ہے۔ خاتون نائب صدر کے حلقے کے بہت سے لوگ کملا ہیرس کو کمزور کرنے کی کوشش پر چراغ پا ہیں۔کملا ہیرس نے اپنی کئی مقرب شخصیات کو آگاہ کیا کہ وہ سیاسی طور پر مقید ہیں۔ ادھر بائیڈن کی ٹیم کو پورا یقین ہے کہ خاتون نائب صدر عدم وفاداری کے گورکھ دھندے میں ہیں۔کملا ہیریس کو اس حد تک کمزور پوزیشن میں دیکھا جا رہا ہے کہ واشنگٹن کے اندر اور باہر سینئر ڈیموکریٹس نے خفیہ طور سے باتیں شروع کر دی ہیں۔ یہ لوگ ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں کہ وائٹ ہاؤس نے خاتون نائب صدر کو اس بات کا موقع کیوں دیا کہ وہ منظر عام سے انتہائی حد تک غائب ہو جائیں۔