بائیڈن جارجیا سے بھی کامیاب

,

   

واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن جمعہ کو جارجیا سے بھی جیت گئے ہیں۔ بائیڈن 1992 کے بعد جارجیا ریاست سے جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹک امیدوار بن گئے ہیں۔ بائیڈن کی اس جیت کے بعد صدارتی عہدے کے لئے ان کی دعوے داری اور مضبوط ہوگئی ہے ۔اس جیت کے بعد بائیڈن کے پاس جملہ306 الیکٹورل کالج ووٹ ہوگئے ہیں جو 2016 میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ملے الیکٹورل کالج ووٹ کے مساوی ہیں۔ ٹرمپ نے 2016 میں ڈیموکریٹک امیدوار ہلاری کلنٹن کے خلاف جیت حاصل کی تھی۔ ٹرمپ نے جمعہ کو پہلی بار واشنگٹن میں اقتدار کی تبدیلی کو اپنی اجازت دینے کے اشارے دئیے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے صدارتی انتخابات میں اپنی ہار قبول کرنے اور اقتدار سونپنے سے انکار کردیاتھا۔ (تفصیلی خبر اندرونی صفحہ پر )