تل ابیب: ایک اسرائیلی وزیر نے خبردار کیا ہیکہ ڈیموکریٹ امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی کامیابی کی صورت میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ چھڑ سکتی ہے۔ عرب نیوز نے اسرئیل کے اخبار یروشلم پوسٹ کے حوالے سے خبر دی ہیکہ وزیر آباد کاری زاکی ہانجبی نے کہا کہ بائیڈن نے طویل عرصے سے کہہ رکھا ہیکہ وہ (ایران کے ساتھ) جوہری معاہدے کی جانب واپس جائیں گے۔ہانجبی نے کہا کہ اگر بائیڈن اسی پالیسی پر قائم رہتے ہیں تو اسرائیل اور ایران کے درمیان ’پرتشدد تصادم‘ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نتن یاہو سمیت زیادہ تر اسرائیلی 2015 کے معاہدے کو ایک ’غلطی‘ کے طور پر دیکھ رہے ہیںتاہم جو بائیڈن کی فتح کے بارے میں ایک اور اسرائیلی وزیر کی رائے مختلف ہے خارجہ امور اور دفاعی کمیٹی کے چیرمین زوی ہووزر کہتے ہیں کہ جب بائیڈن امریکہ کے نائب صدر تھے تب سے وہ جوہری معاہدے سے متعلق ان کے موقف کو جانتے ہیں ۔