بائیڈن حکومت میں پہلی مرتبہ سیاہ فام جنرل وزیر دفاع نامزد

   

ریٹائرڈ جنرل لائیڈ آسٹن ’داعش‘ کی سرکوبی میں پیش پیش رہے
واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کل چہارشنبہ کے روز اپنی حکومت کے وزیر دفاع کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے جنرل ریٹائرڈ لائیڈ آسٹن کو وزارت دفاع کا قلم دان سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔جو بائیڈن نے نئے وزیر دفاع کے تعارف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ “آسٹن” امریکی انتظامیہ میں نئے امریکی وزیر دفاع کے عہدے کے لیے موزوں شخصیت ہیں ہے کیونکہ وہ داعش کے خلاف اپنے مشن میں کامیاب رہے ہیں۔جو بائیڈن نے کہا کہ آسٹن نے بہت سی جنگیں لڑیں۔ان کے پاس بہت زیادہ فوجی تجربہ ہے جو انہیں اس منصب کے لیے اہل بناتا ہے۔نو منتخب صدر نے مزید کہا کہ آسٹن نے عراق سے امریکی افواج کے انخلا کے دوران میرے ساتھ کام کیا۔ میں انہیں جانتا ہوں کہ وہ مذاکرات کی بھی خوب صلاحیت رکھتے ہیں۔جبکہ آسٹن نے کہا کہ انہوں نے بایڈن کے ساتھ بہت سے کانٹے دار معاملات پر کام کیا ہے۔ انہیں کولن پاول سمیت سینیر جرنیلوں کے ساتھ خدمات انجام دینے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور امریکی محکمہ دفاع میں واپس آنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔