بائیڈن صدارت سنبھالنے کے اہل نہیں : ری پبلکن اسپیکر

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : صدر جو بائیڈن کے خفیہ دستاویزات کے حوالے سے تحقیقات کے انچارج خصوصی پراسیکیوٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایوان نمائندگان کے ریپبلکن اسپیکر مائیک جانسن نے کہا کہ بائیڈن صدارت سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق جانسن جو سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اتحادی سمجھے جاتے ہیں نے کہا کہ ایک شخص جسے خفیہ معلومات کی بدانتظامی کا ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے ، وہ یقینی طور پر وائٹ ہاؤس میں اوول آفس کیلئے موزوں نہیں ہے ۔ 81سالہ ڈیموکریٹک صدر کو جمعرات کو خوشخبری ملنے والی تھی۔