بائیڈن نے افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کر دیئے

   

واشنگٹن ۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان کے 7 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے مشروط طور پر بحال کر دیے ۔ بتایا گیا ہیکہ ان میں سے نصف سرمایہ افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امداد کے لیے استعمال ہو گا جب کہ باقی کے ساڑھے تین ارب ڈالر 11 ستمبر کے حملوں کے متاثرین کے لیے ہرجانے کے طور پر استعمال ہوں گے۔ اطلاعات ہیں کہ یہ رقوم فوری طور پر جاری نہیں کی جائیں گی بلکہ بینکوں سے کہا گیا ہے کہ ساڑھے تین ارب ڈالر کا سرمایہ ایک ٹرسٹ فنڈ کو دیا جائے، جو افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امداد کرنے والی تنظیموں کی مدد کرے۔ باقی کے ساڑھے تین ارب ڈالر کی رقم مختلف عدالتوں میں 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے متاثرین کی جانب سے زیرسماعت دعووں میں ہرجانے کے طور پر دینے کے لیے دستیاب ہو گی۔